جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس: خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری جاری
04-16-2024
(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
عدالت نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پیش نہ ہونےپر خدیجہ شاہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے، عدالت نے خدیجہ شاہ کو گرفتار کر کے16 اپریل کو پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ واضح رہے کہ عدالت نے خدیجہ شاہ کو جناح ہاؤس کے مقدمے میں ٹرائل میں طلب کر رکھا ہے، خدیجہ شاہ کیخلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔