پرائس کنٹرول مجسٹریٹ روٹی اور نان کی مقرر کردہ قیمت پر عمل کرائیں: کمشنر لاہور

04-15-2024

(لاہور نیوز) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا کہنا ہے لاہور ڈویژن کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ روٹی اور نان کی مقرر کردہ قیمت اور وزن پر فوری عمل کرائیں۔

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں گندم خریداری مراکز ، باردانہ کی تقسیم کے مراحل ، نان اور روٹی کی قیمتوں کے اطلاق کا جائزہ لیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ گندم خریداری کا ہدف 8 ہزار 42 میٹرک ٹن ہے، کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور سمیت پوری ڈویژن کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نان اور روٹی کی قیمتوں کے اطلاق کو فیلڈ میں چیک کریں اور مقرر کردہ ریٹس اور ویٹ کو فوری نافذ کرائیں۔