سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا

04-15-2024

(لاہورنیوز) سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے لگا، پاکستان سٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا ہے، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 229 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 70 ہزار 544 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں 694 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح 70 ہزار 314 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔سٹاک مارکیٹ میں آج 15 ارب 5 کروڑ 71 لاکھ 98 ہزار 666 روپے مالیت کے 25 کروڑ 57 لاکھ 65 ہزار 7 شیئرز کا لین دین ہوا۔