تحریک انصاف نے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں جلسے کی اجازت مانگ لی
04-15-2024
(لاہور نیوز) تحریک انصاف نے لاہور کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں شالیمار چوک میں جلسے کی اجازت مانگ لی۔
امیدوار این اے 119 میاں شہزاد فاروق نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست جمع کروا دی ہے جس میں تحریک انصاف نے 19 اپریل کے لئے جلسے کی اجازت مانگی ہے۔ میاں شہزاد فاروق کا کہنا ہے کہ 19 اپریل کو شالیمار چوک میں بڑا جلسہ کریں گے، اپنی جیتی ہوئی سیٹ 21 اپریل کو دوبارہ جیتیں گے اور فارم 47 والے ٹولے کو شکست دیں گے۔ انہوں نے کہا شمالی لاہور کے عوام بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں، انتظامیہ این او سی جاری کرے اور سکیورٹی کے انتظامات کو بھی یقینی بنایا جائے۔