پنجاب کے 12 صوبائی اور 2 قومی اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں جاری
04-15-2024
(لاہور نیوز) پنجاب کے 12 صوبائی اور 2 قومی اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں۔
صوبہ پنجاب کے 14 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے 40 لاکھ 44 ہزار 552رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، رجسٹرڈ ووٹرز میں 21 لاکھ 77 ہزار 187 مرد اور 18 لاکھ 67 ہزار 365 خواتین ووٹرز ہیں۔ صوبہ پنجاب میں ضمنی انتخابات کیلئے 663 مردانہ، 649 زنانہ اور 1289 مشترکہ پولنگ سٹیشنز قائم کئے جائیں گے، ضمنی انتخابات کی پولنگ کا انعقاد 21 اپریل کو کیا جائے گا۔ ضمنی انتخاب کے سلسلے میں مختلف اضلاع میں پولنگ سٹاف کی تربیت کا عمل بھی جاری ہے۔