روٹی نان کی نئی قیمتوں پر عملدرآمد، ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن، 296 تنوروں کی چیکنگ

04-15-2024

(لاہور نیوز) روٹی نان کی نئی قیمتوں پر عملدرآمد کیلئے ضلعی انتظامیہ نے کریک ڈاؤن کیا۔

کریک ڈاؤن کے دوران ضلعی انتظامیہ نے 296 روٹی نان پوائنٹس کی چیکنگ کی، 46 کو نوٹسز جاری، 19 کو بھاری جرمانے جبکہ 7 گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے تحصیل رائیونڈ میں 76، تحصیل سٹی میں 65 انسپکشنز کی گئیں، تحصیل کینٹ میں 45، تحصیل ماڈل ٹاؤن میں 40 اور تحصیل شالیمار میں 70 انسپکشنز کی گئیں، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن صاحبزادہ یوسف نے 04 افراد کو گرفتار، 70 ہزار کے جرمانے کئے۔ ڈی سی لاہور کا مزید کہنا تھا اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نبیل میمن نے 03 افراد کو حراست اور 90 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے۔