ملک میں آئندہ 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
04-15-2024
(ویب ڈیسک) ملک میں آئندہ 15 روز کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع پٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہےکہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے لیکن پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ابھی تک اوگرا کی سمری نہیں آئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کتنی مہنگی ہو سکتی ہیں، سمری سے قبل اس پر کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے تاہم گزشتہ 2 ہفتوں میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت اوپر گئی ہے۔ ذرائع نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے وزارت خزانہ کرتی ہے۔