واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال بارے رپورٹ جاری

04-15-2024

(ویب ڈیسک) واپڈا نے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 51 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 15 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 98 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 98 ہزار500  کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 1 لاکھ 3 ہزار200  کیوسک اور اخراج 1 لاکھ3 ہزار200 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 34 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 25 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 14 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 9 ہزار 700 کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1418.22 فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.243 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1108.20 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.517 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 646.80 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.179 ملین ایکڑ فٹ ہے۔