حکومت بجلی چوری روکنے کے حوالے سے پرعزم ہے: وزیراعظم

04-15-2024

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے حکومت بجلی چوری روکنے کے حوالے سے پرعزم ہے۔

بجلی کے شعبے سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  بارشیں ہورہی ہیں پن بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہو گا ،بارشوں سے جہاں نقصان ہوا  وہاں امداد پہنچائی جائے، این ڈی ایم اے کو کہا ہے کہ صوبوں کے ساتھ رابطے میں رہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سسٹم کی حالت بہت ہی بری ہے، جتنی بھی کاوشیں کریں گے وہ کم ہوں گی، ٹرانسمیشن کی کمزوریوں کو ٹھیک نہیں کریں گے تو تمام اقدامات ضائع جائیں گے، سرپلس بجلی کو مارجن پرائس پر لانے کیلئےجو کچھ ہوسکتا ہے وہ کریں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بجلی کے ترسیلی نظام کی استعداد کار میں اضافہ  ناگزیر ہے،  بجلی چوری روکنے کیلئے پنجاب کی کاوش قابل تعریف ہے، دیگر صوبے بھی بجلی چوری روکنے کیلئے اقدامات کریں، ورلڈ کلاس کنسلٹنٹس موجو د ہیں ان کو لے کر آئیں تاکہ وہ رپورٹس دیں اور ہم تیزی کے ساتھ اس سمت میں آگے بڑھ سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں بجلی کے بلین ڈالرز کے منصوبے ہیں، ٹینکر مافیا  ملک کی دولت کو نچوڑ رہا ہے۔