اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ : قومی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا کیمپ کراچی میں شروع

04-15-2024

(ویب ڈیسک) اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اپنے کیمپ کا اعلان کر دیا ، پاکستان ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا کیمپ کراچی میں شروع ہو گیا۔

کراچی میں لگنے والے تربیتی کیمپ کا آغاز ہو گیا جبکہ اسلام آباد میں شیڈول کیمپ 16اپریل سے شروع ہو گا۔ اس سلسلے میں ہیڈکوچ ایاز محمود نے کہا کہ کیمپ کے پہلے روز 35 کھلاڑیوں نے رپورٹ کیا ، مزید کھلاڑی شام تک رپورٹ کریں گے، کھلاڑیوں کا پہلا ٹریننگ سیشن صبح چھ بجے شروع ہوا ، کوچ ریحان بٹ اور محمد ثقلین نے کھلاڑیوں کو ٹریننگ کرائی۔ ٹریننگ سیشن ساڑھے تین گھنٹے جاری رہا، آرگنائزنگ سیکرٹری نے پاکستان ٹیم کا پریکٹس شیڈولڈ پی ایچ ایف کو بھیج دیا ، قومی ٹیم دو مئی کو ملائیشیا روانہ ہو گی جبکہ سلطان اذلان شاہ کپ 4 مئی سے شروع ہو گا۔