مومنہ اقبال کا بھی کرکٹرزکی جانب سے پیغامات موصول ہونے کا انکشاف

04-15-2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مومنہ اقبال نے بھی پاکستانی کرکٹرز کی جانب سے پیغامات موصول ہونے کا انکشاف کردیا۔

بے شمار پاکستانی ڈراموں میں جاندار اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ مومنہ اقبال حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔ پروگرام کے دوران  میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ  "آج کل یہ بات بہت ہورہی ہے کہ کرکٹرز میسیجز کرتے ہیں، کیا کبھی کسی کرکٹر نے آپ کو میسیج کیا؟" سوال کے جواب میں مومنہ نےا نکشاف کیا کہ "جی آئے ہیں پیغامات کیونکہ ہم تقریباً ایک ہی انڈسٹری سے ہیں، کسی نہ کسی شو میں ملاقات ہوجاتی ہے جس کے سبب سلام، دعا اور اچھی بات چیت ہوجاتی ہے"۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ "پیغامات خیریت پوچھنے جیسے ہی ہوتے ہیں لیکن جن کرکٹرز نے پیغامات بھیجے انکے مجھے نام نہیں یاد آرہے"۔ میزبان نے ان سے پیغامات بھیجنے والے کرکٹرز کےنام پوچھے جس پر انہوں نے نام بتانے سے گریز کرتے ہوئے بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ " میسیج کرنے والوں میں سے ایک بیٹسمین تھے اور ایک میسیج کرنے والے مجھ سے عمر میں کافی بڑے تھے"۔