عید کی چھٹیوں کے باوجود ٹریفک حادثات میں کمی نہ آئی

04-15-2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں عید کے چھٹیوں کے باوجود حادثات میں کمی نہ آئی۔

چھٹیوں میں آدھے سے زیادہ لاہوری موجود نہیں تھے مگر اس کے باوجود دیگر شہروں کی نسبت لاہور میں زیادہ حادثات ہوئے۔ اعدادوشمار کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں 5 روز کے دوران ایک ہزار 556 سے زائد حادثات ہوئے،  لاہور میں چھٹیوں کے دوران ٹریفک حادثات میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ٹریفک حادثات پر قابو پانے کیلئے سی ٹی او کی جانب سے اضافی اقدامات کیے گئے  مگر وہ بھی کسی کام نہ آئے۔ چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او ) لاہور عمارہ اطہر نے بتایا کہ عید کی چھٹیوں میں 2 ہزار 651 کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کی گئی۔