بانی پی ٹی آئی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں کل تک توسیع
04-15-2024
(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں کل تک توسیع کر دی۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش کرنے کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، اے ٹی سی کے جج ارشد جاوید نے مقدمات کی سماعت کی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی تینوں مقدمات میں عبوری ضمانت میں ایک روز کی توسیع کر دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا بھی حکم دے دیا۔