نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا

04-15-2024

(لاہور نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا۔

نیپرا نے بتایا ہے کہ بجلی کی طلب میں مسلسل کمی کی وجہ سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے،  بجلی کی طلب میں فروری تک مجموعی طور پر 12 فیصد کمی آئی، طلب میں مسلسل کمی کی وجہ سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ نیپرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزارت توانائی اور سی پی پی اے کمرشل بنیادوں پر لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا پرپوزل جمع کروا دیں، بجلی کے نرخوں میں 60 فیصد کیسپٹی پیمنٹس ہیں جو عالمی معیار سے بہت زیادہ ہیں۔ نیپرا اتھارٹی نے ہدایت کی ہے کہ قانونی دائرے میں رہ کر سی پی پی اے کیپسٹی پیمنٹ کو کم کرنے پر بھی کام کرے، موجودہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ ہے۔