نوال سعید کا شوٹنگ کے دوران محبت ہونے کا انکشاف

04-15-2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نوال سعید نے شوٹنگ کے دوران محبت ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں نوال سعید نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں جس میں انہوں نے تہلکہ خیز انکشاف کرکے سوشل میڈیا صارفین کو دنگ کردیا۔ میزبان کی جانب سے اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ"آپ نے جتنے بھی رومانوی کردار ادا کیے ہیں تو کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ کردار ختم ہوجانے کے باوجود سامنے والا اس کردار سے باہر نہ آرہا ہو؟" سوال کے جواب میں اداکارہ نوال سعید نے انکشاف کیا کہ "اکثررومانوی کردار ادا کرتے ہوئے سامنے والے سے وابستگی ہوہی جاتی ہے اور مجھے بھی ایک بار ہوئی"۔ انہوں نے بتایا کہ  "صرف سامنے والے کو ہی نہیں بلکہ مجھے بھی ان سے وابستگی ہوگئی تھی جو کچھ وقت گزرجانے کے بعد ختم ہوگئی"۔ میزبان نے سامنے والے اداکار کا نام پوچھا جس پر اداکارہ نوال نے عقلمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اداکار کا نام پوشیدہ رکھا۔