بارشوں کے باعث پاک کیویز ٹی ٹوئنٹی میچز متاثر ہونےکا خدشہ
04-15-2024
(ویب ڈیسک) راولپنڈی اور اسلام آباد میں رواں ہفتے متوقع بارشوں کے باعث پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز متاثر ہونےکا خدشہ ہے۔
بارش کی پیشگوئی کے باعث پاکستان کا پریکٹس سیشن بھی منسوخ ہونے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، سیریز کے تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز کے دوران بارش برسنے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19،18 اور 21 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ٹی ٹوئنٹی میچز شیڈول ہیں۔