قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب، آصفہ بھٹو زرداری حلف اٹھائیں گی

04-15-2024

(ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 7 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا۔

 قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام پانچ بجے طلب کیا گیا ہے، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں آصفہ بھٹو زرداری پہلی بار بطور رکن قومی اسمبلی حلف اٹھائیں گی۔ دوسری جانب صدر آصف زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 18 اپریل سہ پہر 4 بجے طلب کر لیا ہے، مشترکہ اجلاس بلانے کی منظوری صدر نے آئین کے آرٹیکلز 54 (1) اور 56 (3) کے تحت دی۔