پی ٹی آئی کا ضمنی انتخابات کے بعد پنجاب میں جلسوں کا فیصلہ

04-15-2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے 21 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے بعد پنجاب میں جلسوں کا فیصلہ کرلیا۔

پی ٹی آئی رہنما  و سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ  تحریک انصاف نے پنجاب میں جلسوں کا فیصلہ کیا ہے، پی ٹی آئی ضمنی انتخاب کے بعد جلسوں کا سلسلہ شروع کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ   تحریک انصاف نے جلسوں کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے، پنجاب میں 21 تاریخ کے بعد جلسوں کی شروعات ہو گی۔ حماد اظہر نے کہا کہ پنجاب کی قیادت پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی ہے جو تمام حکمت عملی ترتیب دے گی، کمیٹی میں ‏ریحانہ ڈار، مہربانو قریشی، زرتاج گل اور سیمابیہ طاہر شامل ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حافظ حامد رضا‏، شیخ وقاص اکرم، ملک عامر ڈوگر، سلمان اکرم راجہ بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے جبکہ زین قریشی‏، احمد چٹھہ، ‏ملک احمد خان بھچر، میاں اسلم اقبال،‏ شوکت بسرا، شبیر قریشی، عون عباس بپی، رائے حسن نواز اور اعجاز منہاس بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔