عاطف اسلم نے عید پر اہلیہ کے ہمراہ تصاویرمداحوں کیساتھ شیئر کردیں
04-14-2024
(ویب ڈیسک) گلوکار عاطف اسلم نے عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر اپنہ اہلیہ سارہ بھروانہ کے ساتھ خصوصی تصاویر شیئر کی ہیں۔
انسٹاگرم پر جاری تصاویر میں گلوکار نے سیاہ لباس پہنا ہوا ہے جس پر شیشوں کے ڈیزائن والی کشیدہ کاری کی گئی ہے جبکہ ان کی اہلیہ نے سفید لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔پوسٹ کے ساتھ کیپشن میں عاطف اسلم نے ’خوشی، محبت اور شکر گزاری‘ کے الفاظ لکھے اور عید مبارک کے ہیش ٹیگ استعمال کیے۔ سوشل میڈیاپر مداح گلوکار کی نئی تصاویر کو بہت زیادہ پسند کررہے ہیں اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں۔