عائزہ اعوان کی دلکش تصاویر پر مداح دل ہار بیٹھے
04-14-2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ اعوان کی دلکش تصاویر پر مداح دل ہار بیٹھے۔
حال ہی میں اداکارہ عائزہ اعوان نے اپنی چند نئی تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔ مذکورہ تصاویر میں عائزہ گھر کے لان میں کھڑی دکھائی دے رہی ہیں، انہوں نے سیاہ رنگ کی سلیولیس لانگ شرٹ زیب تن کر رکھی ہے جبکہ دلکش اداؤں کے ساتھ مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا رہی ہیں۔ تصاویر میں ان کا گہرا میک اپ، کھلی زلفیں اور نازک ادائیں اداکارہ کے حسن کو چار چاند لگا رہی ہیں جبکہ مداح ان کی خوب تعریفیں کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔