شہر کے مختلف علاقوں میں بونداباندی، موسم خوشگوار

04-14-2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں بونداباندی سے شہر کا موسم خوشگوار ہو گیا۔

شہر کے مختلف علاقوں مال روڈ، لکشمی چوک، شملہ پہاڑی و گردونواح میں بونداباندی ہوئی،  فیروز پور روڈ، کینال اور جیل روڈ  کے  مختلف مقامات پر بھی ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 21  جبکہ زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔