بیساکھی محبت اور خوشیاں بانٹنے کا تہوار ہے: وزیراعظم

04-14-2024

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بیساکھی محبت اور خوشیاں بانٹنے کا تہوار ہے۔

بیساکھی کے رنگا رنگ تہوار کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سکھ برادری کو مبارک پیش کرتا ہوں، دیسی مہینہ بیساکھ بہار کے موسم کی علامت، محبت اورخوشیاں بانٹنے کا تہوار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ پاکستان مختلف عقائد اور ثقافتوں کا ایک خوبصورت امتزاج ہے، بیساکھی کے رنگ اس کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرتے ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت بیساکھی رسومات ادا کرنے کیلئے سکھ یاتریوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرے گی۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ بیساکھی کے موقع پر میں آپ سب کو پیار، محبت اور امن کا پیغام دینا چاہتا ہوں، آئیں مل کر ایک پر امن دنیا کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔