فی الحال ذہنی طور پر شادی کے لیے تیار نہیں ہوں: مہوش حیات
04-14-2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ وہ فی الحال شادی کیلئے ذہنی طور پر تیار نہیں ہیں۔
مہوش حیات کے نجی ٹی وی کو دیئے گئے ایک پرانے انٹرویو کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں انہیں مختلف موضوعات سمیت شادی سے متعلق گفتگو کرتے سنا جا سکتا ہے۔ پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مہوش حیات نے شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے متعدد بار شادی کی پیش کش کی جا چکی ہے، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ انہیں کن کن افراد نے شادی کی پیش کش کی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں فی الحال شادی کے لیے ذہنی طور پر تیار نہیں ہوں لیکن جب بھی شادی کروں گی تو کچھ عرصے کے لیے شوبز سے دوری اختیار کرلوں گی، شادی ذمہ داری کا نام ہے، اس لیے مجھے احساس ہے کہ جب بھی شادی کروں گی تو اپنے کام سے بریک ضرور لوں گی۔ مہوش نے کہا کہ اگرچہ میں خوبصورت ہوں لیکن یہ بھی سچ ہے کہ مرد مجھ سے تعلقات استوار کرنے کی کوشش نہیں کرتے، شاید میری شخصیت کی وجہ سے مرد مجھ سے دور رہتے ہیں اور مجھ پر ٹرائیاں نہیں مارتے۔