ٹی20 سیریز: کیوی ٹیم کی اسلام آباد آمد، شاہین آج رپورٹ کریں گے
04-14-2024
(ویب ڈیسک) پاکستان سے پانچ میچز کی ٹی20 سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی سی بی حکام نے نیوزی لینڈ ٹیم کا استقبال کیا، نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کو سخت سکیورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے قومی ٹیم کا سکواڈ آج راولپنڈی رپورٹ کرے گا، کیویز کیخلاف ٹی 20 سیریز کے سکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی عید کی چھٹیوں کے بعد پنڈی پہنچ کر سیریز کی تیاری شروع کریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 18 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، راولپنڈی سٹیڈیم میں ابتدائی تین میچز کھیلے جائیں گے جبکہ 25 اور 27 اپریل کو لاہور میں 2 میچز کھیلے جائیں گے۔