پنجاب: پہلی ایئرایمبولینس سروس کیلئے ٹریننگ سیشن شروع
04-14-2024
(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں پہلی ایئرایمبولینس سروس کے لیے ٹریننگ سیشن کا آغاز کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ٹریننگ سیشن میں پنجاب بھر کے مختلف بڑے ہسپتالوں تک رسائی کے لیے پروازیں لی گئیں، ایئر ایمبولینس کی مشقی پرواز میں مریض کو ایمرجنسی صورت حال میں ہسپتال پہنچانے کی مشق کی گئی، ایئرایمبولینس سروس کا آغاز جون میں کر دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان اور پنجاب کی پہلی ایئر ایمبولینس سروس کے لیے پہلے تربیتی سیشن کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ایئر ایمبولینس سروس جون میں شروع ہو جائے گی، ایئر ایمبولینس سروس کا منصوبہ ریکارڈ وقت میں مکمل کیا گیا ہے۔