پنجاب حکومت نے نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر پابندی لگا دی

04-13-2024

(لاہورنیوز) پنجاب حکومت نے اسلحہ لائسنس سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر پابندی لگا دی گئی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں ناجائز اسلحہ کلچر کے خاتمے کے لئے سخت اقدامات کی ہدایات دیتے ہوئے نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر پابندی کے احکامات جاری کر دیئے۔