آئی ایم ایف سے نئے بیل آؤٹ پیکیج کیلئے مذاکرات: وفد آج امریکہ روانہ ہوگا

04-13-2024

(لاہورنیوز) آئی ایم ایف سے نئے بیل آؤٹ پیکیج کے حصول کیلئے مذاکرات کے سلسلے میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی قیادت میں وفد آج امریکہ روانہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آئندہ ہفتے شروع ہوں گے، پاکستان نئے قرض پروگرام کیلئے آئی ایم ایف کو باقاعدہ درخواست دے گا۔اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق معاشی ٹیم کے ارکان آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔