اداکار حمزہ علی عباسی کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ، بچوں میں تحائف تقسیم کئے

04-13-2024

(لاہورنیوز) اداکار حمزہ علی عباسی نے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی دعوت پر بیورو کا دورہ کیا، بچوں میں عیدی اور تحائف تقسیم کئے۔

حمزہ علی عباسی نے چیئرپرسن سارہ احمد کے ہمراہ بچوں کے ہاسٹل ، ایکٹیویٹی روم، سپورٹس روم اور دیگر سیکشنز کا دورہ کیا، حمزہ علی عباسی نے بچوں میں عیدی اور تحائف تقسیم کئے۔چیئرپرسن سارہ احمد اور حمزہ علی عباسی نے بچوں کے ساتھ مل کر کیک بھی کاٹا۔ اداکار حمزہ علی عباسی نے بچوں کیلئے کئے گئے اقدامات پر چیئرپرسن سارہ احمد کی کاوشوں کو خوب سراہا۔