عید کے بعد بھی مہنگائی کی دہائی کم نہ ہوئی

04-13-2024

(لاہور نیوز) عید کے بعد بھی مہنگائی کی دہائی کم نہ ہوئی، موسمی سبزیاں بدستور مہنگے ہیں۔

عید کے بعد بھی مہنگائی کا طوفان نہ تھم سکا، پولٹری مصنوعات بھی پہنچ سے دور ہیں، برائلر گوشت 666 روپے فی کلو ہے، مارکیٹ میں مرغی کا صافی گوشت 750 روپے فی کلو تک بیچا جا رہا ہے، فارمی انڈے 2 روپے اضافے سے 252 روپے فی درجن ہو گئے۔ عید تعطیلات کے بعد سبزی منڈیوں میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا، سبز مصالحہ جات ، موسمی سبزیاں اور پھل بدستور پہنچ سے دور ہیں، اوپن مارکیٹ میں پیاز 280 ، ٹماٹر 200 ، لہسن 750 روپے فی کلو ہے۔ ادرک چائنہ 700 ، سبز مرچ 200، شملہ مرچ 250 روپے فی کلو بیچی جا رہی ہے، ٹینڈے دیسی 350، آلو 90 ، میتھی 60، کریلے 250 روپے فی کلو مل رہے، اروی 250 ، مٹر 120، گھیا کدو 110 روپے فی فروخت ہو رہا ہے۔ پھلوں میں سیب کالا کولو 400 ، امرود 250 ، سٹرابری 200 روپے فی کلو ہے، کیلے درجہ اول 250 روپے فی درجن بیچے جا رہے ہیں۔ خریدار کہتے ہیں کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں، منافع خوروں کو کھلی چھٹی دیدی گئی ہے۔ مارکیٹ میں سرکاری ریٹ لسٹوں پر بھی عملدرآمد نہ کروایا جا سکا، انتظامیہ مہنگائی مافیا کے سامنے بے بس ہے۔