وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی نوشکی واقعہ کی مذمت
04-13-2024
(لاہور نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نوشکی میں اغوا کے بعد بس مسافروں کے قتل کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔
ایک بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، قائد اعظم کے پاکستان میں ایسے افسوسناک واقعہ کی کوئی گنجائش نہیں۔ مریم نواز دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ایک قوم ہیں اور ایک رہیں گے۔