پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار
04-13-2024
(لاہور نیوز) پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے شہر گوجرہ اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بوندا باندی سے گرمی کی شدت میں کمی ہوئی ہے جبکہ جھنگ شہر اور گردونواح میں کالی گھٹائیں چھائی ہوئی ہیں اور ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق آج جنوبی پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور جھکڑ چلنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔