آئی ایم ایف بورڈ رواں ماہ سٹاف لیول معاہدے کا جائزہ لے گا: کرسٹالینا جارجیوا

04-13-2024

(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ آئی ایم ایف بورڈ رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے کا جائزہ لے گا۔

 آئی ایم ایف سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ پاکستان نے موجودہ پروگرام کامیابی سے مکمل کر لیا ہے، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا اور پاکستانی معیشت قدرے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے تاہم پاکستان میں اب بھی بہت سے مسائل حل طلب ہیں۔ آئی ایم ایف کی سربراہ نے کہا کہ پاکستان نے فالو اپ پروگرام کے ممکنہ حصول کیلئے آئی ایم ایف سے رابطہ کیا ہے، پاکستان اور آئی ایم ایف کے دوران گزشتہ ماہ 3 ارب ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ ہوا۔