ایس او ایس ویلیج میں مقیم بچے موج مستی کے ساتھ عید منانے میں مصروف

04-12-2024

(لاہور نیوز) عید پر ایک طرف جہاں بچے خوب سیر سپاٹے کا پروگرام بناتے ہیں وہیں ایس او ایس ویلیج میں مقیم بچے بھی پوری موج مستی کے ساتھ عید منانے میں مصروف ہیں۔

عیدالفطر پر ایس او ایس ویلیج میں مقیم بچوں نے پوری موج مستی کے ساتھ عید منائی، بچوں نے دہی بھلے، فروٹ چاٹ، گول گپے اور پیزے کے ساتھ ساتھ مزے مزے کے کھانے کھائے اور جھولے بھی لئے۔ بچوں کا کہنا تھا عید پر ہمیں بہت سی عیدی اکٹھی ہوئی جس میں سے کچھ خرچ بھی کر لی ہے۔ ڈائریکٹر ایس او ایس ویلیج الماس بٹ کا کہنا تھا بچوں کو عید سے قبل شاپنگ کروائی گئی، بچیوں کو مہندی لگوائی جبکہ چاند رات کو بھی ان کے لئے پروگرام رکھوایا گیا۔ بچوں کی موج مستی عید کے تیسرے روز بھی جاری رہی، بچوں نے باغ میں موج مستیاں کیں اور خوب جھولے لئے۔