جلو پارک میں ڈرٹ بائیک ٹریک کا افتتاح کر دیا گیا

04-12-2024

(لاہور نیوز) منچلوں کے لئے اچھی خبر آ گئی، جلو پارک میں ڈرٹ بائیک ٹریک کا افتتاح کر دیا گیا۔

اپنی نوعیت کے منفرد ٹریک پر نوجوانوں نے حفاظتی کٹ اور ہیلمٹ پہن کر محفوظ ماحول میں سٹنٹ کرنے کا شوق پورا کیا، ڈرٹ ٹریک 1.5 کلو میٹر طویل ہے۔ منچلوں کا کہنا ہے کہ ایک اچھا اور محفوظ ماحول فراہم کیا گیا ہے، سڑکوں پر سٹنٹ کرنا غیر محفوظ ہے، یہاں آ کر خوب انجوائے کر رہے ہیں۔ ڈرٹ ٹریک کی انتظامیہ کی جانب سے سٹنٹ کے دوران گرنے والے نوجوانوں کیلئے فرسٹ ایڈ اور سیفٹی کٹس کا خصوصی انتظام بھی کیا گیا ہے۔