اولڈ ایج ہوم کے بزرگ عید پر اپنوں کو ملنے کیلئے ترس گئے

04-12-2024

(لاہور نیوز) عید کا اصل مزہ تو اپنوں کے ساتھ ہے لیکن اولڈ ایج ہوم کے بزرگ اس موقع پر بھی اپنے بچوں کو سینے سے لگانے کیلئے ترس گئے۔

اولڈ ایج ہوم میں مقیم بزرگوں کی خوشی عید پر بھی پھیکی پڑ گئی، وہ اپنوں کو یاد کرتے اور ان کی کمی کو محسوس کرتے رہے، کسی کی نگاہیں اپنی اولاد کی تلاش میں رہیں تو کسی کو پوتے پوتیوں سے ملنے کی جستجو رہی۔ اولڈ ایج ہوم کے مکین کہتے ہیں یہاں ہر سہولت ملتی ہے لیکن اپنوں کی کمی کیسے پوری ہو، کوئی تہوار ہو تو بچوں کو گلے لگانے کیلئے ترس جاتے ہیں، صرف انہیں یاد کر کے ہی گزارہ کرتے ہیں۔ دوسری جانب اولڈ ایج ہوم کی انتظامیہ کی جانب سے بزرگوں کا بھرپور خیال رکھا گیا ، نئے کپڑے اور عیدی کے ساتھ مزیدار کھانوں سے تواضع کی گئی۔