کمشنر لاہور کی کیمپ جیل آمد، قیدیوں کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹیں

04-12-2024

(لاہور نیوز) عید کے تیسرے روز کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا اپنی فیملی کے ہمراہ کیمپ جیل پہنچ گئے۔

جیل انتظامیہ نے کمشنر لاہور کا پرتپاک استقبال کیا، کمشنر لاہور کی آمد پر پولیس دستے نے سلامی پیش کی، کمشنر محمد علی رندھاوا نے قیدیوں سے ملاقات بھی کی۔ کمشنر لاہور نے جووینائل حوالات میں بچوں کے ساتھ عید منائی، جیل ہسپتال میں زیرعلاج قیدیوں کی عیادت بھی کی، محمد علی رندھاوا نے قیدیوں میں مٹھائی تقسیم کی اور جیل بک میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے، کمشنر لاہور نے بہترین صفائی پر جیل انتظامیہ کو سراہا۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کو جیل سپرنٹنڈنٹ آصف ظہیر ورک نے قیدیوں کو دی جانے والی سہولیات پر بریفنگ بھی دی۔