قائد ن لیگ میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی مری آمد

04-12-2024

(لاہور نیوز) قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز مری پہنچ گئے۔

نواز شریف، مریم نواز 3 سے 4 دن مری میں قیام کریں گے، اہل خانہ بھی ان کے ساتھ ہیں، شریف خاندان عید کی چھٹیوں کے لئے مری پہنچا ہے۔ ذرائع کے مطابق مری میں قیام کے دوران کوئی سیاسی ملاقات نہیں ہو گی، دونوں اپنی رہائش گاہ کشمیر پوائنٹ پر قیام کریں گے۔