نوال سعید کے عید فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
04-12-2024
(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نوال سعید کے عید فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔
عید الفطر کے موقع پر نوال سعید نے نئی تصاویر انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کر کے سب کے دل جیت لیے۔ مذکورہ تصاویر میں اداکارہ نے عید کی مناسبت سے میرون رنگ کا جوڑا زیب تن کیا جبکہ اس کے ساتھ سبز رنگ کے کنٹراسٹ ڈوپٹے میں نوال کا حسن آسمان سے باتیں کرتا دکھائی دے رہا ہے۔ پوسٹ کے کیپشن میں نوال سعید نے مداحوں کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی جبکہ مداحوں کی جانب سے اداکارہ تعریفوں کے ٹوکرے سمیٹ رہی ہیں۔