منشا پاشا کے عید لکس مداحوں کو بھا گئے

04-12-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منشا پاشا کے عید لکس مداحوں کو بھا گئے۔

دیگر شوبز شخصیات کی طرح منشا پاشا نے بھی عید کو فیملی کے ہمراہ بھرپور طریقے سے منایا اور تصاویر کو سوشل میڈیا کی زینت بنایا۔ منشا پاشا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عید لکس کو مداحوں کے ساتھ شیئر کیا جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔ مذکورہ تصاویر میں منشا پاشا کو شوہر جبران ناصر کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے، اس موقع پر انہوں نے انگوری رنگ کا جوڑا پہن رکھا تھا جبکہ ان کے شوہر جبران ناصر نے سفید لباس کے ساتھ واسکٹ زیب تن کی۔ عید کے دوسرے روز کے لیے اداکارہ نے ہلکے نیلے رنگ کے جوڑے کا انتخاب کیا، ان تصاویر میں منشا لان موجود مختلف پوز دیتے ہوئے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروارہی ہیں۔ اداکارہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر آتے ہی چھا گئیں، تصاویر کے کمنٹ سیکشن میں اداکارہ کے مداح ان کی خوب تعریفیں کررہے ہیں۔