مایا علی کی عید پر سفید جوڑے میں دلکش اداؤں پر مداح دل ہار بیٹھے

04-12-2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مایا علی کی عید پر سفید جوڑے میں دلکش اداؤں پر مداح دل ہار بیٹھے۔

عید الفطر کے موقع پر مایا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جنہوں نے فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا۔ میٹھی عید کی مناسبت سے مایا علی نے سفید جوڑے کا انتخاب کیا جس پر مہارت سے ہوا گوٹا کناری کا کام اداکارہ کے حسن کو چار چاند لگا رہا تھا۔ مذکورہ تصاویر میں انہوں نے کانوں میں بھاری جھمکے پہن رکھے تھے جبکہ خوبصورتی سے بندھے بال اور نازک ادائیں مایا کے حسن کو دو آتشہ کر رہی ہیں۔ مایا کی تصاویر سوشل میڈیا پر آتے ہی چھا گئیں اور ان کے مداح انہیں عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے خوب تعریفیں بھی کر رہے ہیں۔