ثناء جاوید نے عید پر سیاہ لباس میں حسن کے جلوے بکھیر دیئے
04-12-2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و سابق قومی کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثناء جاوید نے عید پر سیاہ لباس میں حسن کے جلوے بکھیر دیئے۔
بے شمار پاکستانی ڈراموں میں جاندار اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ثناء جاوید نے رواں برس جنوری میں کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کیساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد پہلی عید منائی۔ عید کے پرمسرت موقع پر ثناء جاوید نے سیاہ جوڑے کا انتخاب کیا، انہوں نے سیاہ لمبی قمیض کے ساتھ چوڑی دار پاجامہ زیب تن کیا جبکہ اس کے ساتھ ٹشو کا دلکش دوپٹہ بھی اوڑھ رکھا تھا۔ ثناء جاوید کی ان تصاویر پر ان کے مداح محبت کی برسات کرتے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ ساتھ ہی ساتھ انہیں عید کی مبارکباد بھی پیش کررہے ہیں۔ قبل ازیں ثناء جاوید نے شوہر شعیب ملک کے ہمراہ رومانوی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جن میں دونوں کی شادی کے بعد پہلی عید کی خوشی واضح طور پر عیاں ہے۔ مذکورہ تصاویر میں ثناء جاوید نے کریمی رنگ کی ساڑھی پہنی ہوئی ہے جبکہ شعیب ملک سیاہ شلوار قمیض میں ملبوس ہیں۔ پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے کرتے نظر آرہے ہیں۔