سونے کی قیمت میں اضافہ چین کی خریداری میں دلچسپی کا سبب قرار

04-11-2024

(ویب ڈیسک )دنیا بھر میں سونے کی قیمت ریکارڈ بلندی پر ہے اور اس کا بنیادی سبب حکومت اور عام آدمی سونے کی خریداری میں مصروف، چین خریداروں میں سرفہرست نظر آ رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دو روز قبل سپاٹ گولڈ پرائس 2364 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی، یہ مسلسل سات سیشنز سے بلند ہوتی ہوئی قیمت کی ریکارڈ بلندی ہے، سالانہ بنیاد پر سونے کی قیمت میں اضافہ 16.5 فیصد ہے۔ سونے کی غیر معمولی خریداری اور اس کی قیمت میں ریکارڈ اضافے کی پشت پر وہ سرمایہ کار ہیں جو چاہتے ہیں کہ امریکی مرکزی بینک فیڈرل ریزرو بینچ مارک شرحِ سُود میں کٹوتی کرے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بڑا مسئلہ یہ ہے کہ چین کی غیر رسمی قیادت میں بہت سے مرکزی بینک اور دیگر ادارے بڑے پیمانے پر سونا خرید کر امریکی ڈالر پر انحصار کم کرنا چاہتے ہیں۔