وزیراعظم سے وفاقی وزیر داخلہ کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا
04-11-2024
(ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہبازشریف سے وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی نے ملاقات کی۔
وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایک دوسرے کو عیدالفطر کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، وزیراعظم نے عیدالفطر کے موقع پر ملک میں امن و امان کی صورتحال پر اظہار اطمینان کیا۔ وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔