چھوٹی عید پر بڑی عیدی، بجلی کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ کمی

04-11-2024

(لاہور نیوز) حکومت نے چھوٹی عید پر عوام کو بڑی عیدی دیدی، اپریل کے بجلی کے بلوں میں 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ کمی کر دی۔

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس خان لغاری کا کہنا ہے کہ مجموعی کمی ڈالر کے لحاظ سے سہ ماہی اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹس کی وجہ سے ہوئی، رواں ماہ کے بلوں پر فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 7 روپے 6 پیسے فی یونٹ سے کم ہو کر 4 روپے 92 پیسے مقرر ہوئی۔ جس سے ایندھن کی قیمت میں 2 روپے 14 پیسے کی کمی ہوئی، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ 4 روپے 43 پیسے سے کم ہو کر 2 روپے 75 پیسے ہو گئی جس سے بجلی کے بلوں میں ایک روپیہ 68 پیسے کی کمی ہوئی۔ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق گزشتہ ماہ کی نسبت رواں ماہ بجلی کے بلوں میں کمی ہو گی، وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت ہے کہ عوام کو دباؤ سے بچایا جائے اور ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے۔