تاریخی اور تفریحی مقامات کی سیر نے عید کا مزہ دوبالا کر دیا
04-11-2024
(لاہور نیوز) تاریخی اور تفریحی مقامات کی سیر نے عید کا مزہ دوبالا کر دیا، بچوں نے خوب سیر کی اور پکنک منائی۔
گریٹر اقبال پارک، بادشاہی مسجد اور شاہی قلعہ میں فیملیز کا رش لگا رہا، بڑی تعداد میں فیملیز سیر سپاٹے کے لئے پہنچیں، منچلوں نے شاہی لباس زیب تن کر کے تصاویر بھی بنوائیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ عید پر تاریخی مقامات کی سیر سے نوجوان نسل کو آگاہی بھی ملتی ہے اورانجوائے بھی کر لیتے ہیں۔ گریٹر اقبال پارک میں فیملیز خصوصاً بچہ پارٹی کا رش نظر آیا، کسی نے بگھی کی سواری کی تو کوئی ٹرین کے سفر سے لطف اندوز ہوتا رہا، بچوں نے کہا کہ گھر والوں کے ساتھ عید کی خوشیاں انجوائے کر رہے ہیں۔ گریٹر اقبال پارک میں خاص طور پر بچوں نے کشتی رانی سے خوب لطف اٹھایا۔