عید کے دوسرے روز بھی شہری چٹخارے دار ناشتوں سے لطف اندوز ہوتے رہے

04-11-2024

(لاہور نیوز) عید کے دوسرے روز بھی شہری فیملیز اور دوستوں کے ہمراہ چٹخارے دار ناشتوں سے لطف اندوز ہوتے رہے۔

چھوٹی عید پر بڑے پلان بن گئے، عید الفطر کے دوسرے روز بھی شہری روایتی ناشتے کیلئے گوالمنڈی اور انارکلی فوڈ سٹریٹ پہنچے، ناشتہ پوائنٹس پر شہریوں کا رش لگا رہا، کوئی فیملی کو ساتھ لایا تو کوئی دوستوں کے ہمراہ آیا، شہریوں نے بونگ پائے ، مرغ چنے اور حلوہ پوری کو ناشتے کی ٹیبل کی زینت بنایا، چھوٹے بڑے سبھی نے من پسند ناشتے کا لطف اٹھایا۔ شہریوں نے کہا کہ ناشتہ بازار سے نہ کریں تو مزہ نہیں آتا، لاہور کے روایتی ناشتے بے مثال ہیں۔ کوئی بھی تہوار ہو دکاندار رات گئے ہی صبح کے ناشتے کیلئے تیاری شروع کر دیتے ہیں تاکہ لوگ اپنے من پسند ناشتے سے محظوظ ہو سکیں۔