وزیراعظم شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان کو عید کی مبارکباد
04-11-2024
(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے سربراہ جمعیت علماء اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو عیدالفطر کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، سربراہ جے یو آئی (ف) نے بھی شہباز شریف کو عید کی مبارکباد پیش کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کی، عید کے موقع پر فلسطین اور کشمیر کے عوام پر ظلم و جبر کے خاتمے کیلئے بھی دعا کی گئی۔