صبورعلی کے عید پر شوہر کے ہمراہ ٹوئننگ کے چرچے
04-11-2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی شوخ و چنچل اداکارہ صبور علی کے عید الفطر کے موقع پر شوہر علی انصاری کے ہمراہ ٹوئننگ کے چرچے ہونے لگے۔
عید الفطر کے موقع پر صبور علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شوہر علی انصاری کے ہمراہ عید کے موقع پر لی گئی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔ مذکورہ تصاویر میں صبور علی کو شوہر علی انصاری کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے، عید کی مناسبت سے دونوں میاں بیوی نے سیاہ رنگ کے جوڑے کا انتخاب کیا۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ان تصاویر میں اداکارہ نے کلائیوں میں جوڑے سے میچنگ کرتی سیاہ رنگ کی کانچ کی چوڑیاں پہنیں اور کھلی زلفوں اور نازک اداؤں کے ساتھ مداحوں کو تعریفوں پر مجبور کردیا۔ تصاویر شیئر کرتے ہوئے صبور نے کیپشن میں "عید مبارک" لکھا، سوشل میڈیا پر صبور علی اور علی انصاری کے عیدالفطر پر ٹوئننگ کے چرچے ہو رہے ہیں۔ یاد رہے کہ شوبز کی یہ فنکار جوڑی صبور علی اور علی انصاری سال 2022 کے آغاز میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔