وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں قیدیوں کی اہلخانہ سے ملاقاتیں

04-11-2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبہ بھر میں ہزاروں قیدیوں کی اہل خانہ سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

قیدیوں کے اہل خانہ اپنے پیاروں سے ملاقات کے دوران مٹھائی اور کھانا بھی لائے،  وزیر اعلیٰ مریم نواز کی خصوصی ہدایت پرعید کے موقع پر قیدیوں کو اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت دی گئی تھی۔  پنجاب بھر میں قیدی اپنے اہل خانہ سے آج بھی صبحِ 9 بجے سے شام 4 بجے تک ملاقات کرسکتے ہیں، قیدیوں کے لئے عید کے دوسرے روز بھی اہلخانہ کو فون کال کی سہولت میسر رہے گی۔