علی ظفر کا لیجنڈری عطا اللہ کے ساتھ پہلا سرائیکی گانا ریلیز

04-11-2024

(ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی ظفر نے لیجنڈری گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کے ساتھ اپنا پہلا سرائیکی گانا ریلیز کردیا۔

علی ظفر نے اپنے آفیشل انسٹا گرام ہینڈل پر اپنے پہلے سرائیکی گانے "بالو بتیاں" کی مختصر ویڈیو  پوسٹ کی تھی اور مداحوں کو خبر دی تھی کہ عید کے موقع پر یہ گانا ریلیز کیا جائے گا اور اب یہ گانا یوٹیوب پر بھی پیش کر دیا گیا ہے۔   گلوکار نے اپنی پوسٹ میں عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کو سرائیکی زبان کا لیجنڈ موسیقار قرار دیتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ سرائیکی میں گانا گا کر خوبصورت سرائیکی ثقافت اور شاعری کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کا اعزاز صرف عطاء اللہ صاحب کے پاس ہے، ان کے علاوہ کوئی دوسرا موسیقار یہ نہیں کرسکتا۔ انہوں نے عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کو راک سٹار قرار دیتے ہوئے کہا "عطاء اللہ صاحب نے سات زبانوں میں 50 ہزار سے زیادہ گانے ریکارڈ کیے اور سب سے زیادہ آڈیو ایلبمز ریلیز کرنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا، یہ ریکارڈ 1994 میں قائم کیا گیا تھا ۔